اسرائیل نے لگائیں اسپین کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر نوجوانان پر پابندیاں

      نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے اسپین کے دو اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرنے اور اس پر عالمی پابندیاں لگانے کا مطالبہ کرنے پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ـ اسرائیلی وزیر خارجہ (گدیون سار) نے اپنے جاری کردہ بیان میں اسپین کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر نوجوانان پر سفارتی اور شخصی پابندیاں لگانے کی تصدیق کی ہے ـ گدیون نے کہا کہ ا ن دونوں افراد کو اسرائیل میں داخل نہیں ہونے دیا جاۓ گا  ، اور نہ ہی اسرائیلی حکومت ان کے ساتھ کسی قسم کا رابطہ رکھے گی ـ

    اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ دونوں اسپینش وزراء مسلسل اسرائیل کے خلاف اشتعال انگیز بیانات جاری کررہے ہیں ـ گدیون سار نے کہا کہ مزید غیر ملکی حکام کے خلاف اسی قسم کی کارروائیوں کیلیے وزیر اعظم نیتن یاہو سے مشاورت جاری ہے ـ اسپین کی نئ وزیر اعظم نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوۓ اس پر بین الاقوامی پابندیاں لگانے اور ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+