میکسیکو ٹرین اور ڈبل ڈیکر بس میں خوفناک تصادم ، 10افراد ہلاک
- 09, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : ریاست میکسیکو کے اطلاکو مولکو میونسپلٹی میں ایک مال بردار ٹرین ٹریک عبور کرتی ڈبل ڈیکر بس کے ساتھ ٹکرا گئی ـ جس کے نتیجے میں بس کا اوپر کا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور ٹرین بس کو لائن پر گھسیٹتے ہوۓ بہت دور جا کر رکی ـ میکسیکو کے سول پروٹیکشن کے جنرل کوآرڈینیٹر( آدریان ہرنینڈز) کے مطابق بس کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے واقعہ کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ـ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں تباہ ہونے والی بس کا ہولناک منظر دیکھا جا سکتا ہے جس میں بس کی چھت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے اور فرنٹ شیشہ چکنا چور ہو چکا ہے ـ حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے مل کر مسافروں کو بس سے نکال لیا ـ کینیڈین پیسفک کنساس سٹی کے ترجمان نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ سانحے پر گہرا افسوس ہوا ہے ـ

تبصرے