اسرائیلی جارحیت کا بھر پور جواب دیں گے قطری وزیر اعظم (شیخ محمد) کی میڈیا سے بات چیت

      نیوز ٹوڈے : دوحہ میں کی گئی پریس کانفرنس میں قطری وزیر اعظم (شیخ محمد ) نے کہا کہ اسرائیلی حملہ نہ صرف اشتعال انگیز اور غیر قانونی تھا بلکہ اس کا مقصد غزہ جنگ بندی کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنا ہے ـ قطر کے وزیر اعظم نے کہا کہ  اسرائیل نے حملہ اس وقت کیا جب حماس کی مذاکراتی ٹیم امریکی تجاویز پر غورو فکر کر رہی تھی ـ انہوں نے کہا کہ قطر نے اسرائیل کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ـ اب صرف بیانات نہیں بلکہ اسرائیل کے خلاف عملی قدم اٹھائیں گے ـ شیخ محمد کے مطابق  بین الاقوامی سطح پر جواب دہی کیلیے قانونی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ـ

    قطری وزیر اعظم نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ بن یامین نیتن یاہو جان بوجھ کر مشرق وسطٰی میں افرا تفری پھیلا رہے ہیں ـ اسرائیلی جارحیت نے پورے مشرق وسطٰی کے امن کوخراب کر رکھا ہے ـ شیخ محمد نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے حملے کی پیشگی موصول ہونے کی خبریں جھوٹی ہیں ـ بلکہ امریکہ نے تو حملے کے 10 منٹ بعد رابطہ کیا ـ انہوں کہا کہ ڈرون ریڈار کی زد میں نہ آنے کی وجہ سے ہم اسے روکنے میں ناکام رہے ـ  انہوں نے کہا کہ ہمیں اس فیصلے سے کوئی بھی طاقت روک نہیں سکتی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+