قطر میں حماس رہنماؤں کے اجلاس کے دوران اسرائیلی حملے میں 6 افراد شہید
- 10, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوۓ حماس کے سیاسی دفتر کے ترجمان (سہیل الہندی) نے تصدیق کردی کہ جس عمارت میں حماس کی اعلیٰ قیادت امریکی تجاویز پر غور کر رہی تھی اسرائیل نے اسی عمارت پر ڈرون سے حملہ کیا ـ حماس کے سیاسی ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی حملے میں حماس کی پوری قیادت محفوظ رہی لیکن (الخلیل الحیا کے بیٹے ھمام الحیا اور ان کے دفتر کے انچارج اپنے 6 ساتھیوں سمیت شہید ہو گۓ) ـ شہداء میں "مومن ہسونہ ، عبداللہ ، عبدالواحد اور احمد عبدالمالک جو کہ قطری رہنماؤں کے محافظ تھے جبکہ ایک قطری اہلکار بھی اس حملے میں شہید ہو گیا" ـ
حماس کے سیاسی ترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کے بعد الخلیل الحیا کے تین محافظوں سے تاحال رابطہ نہیں ہو پایا ـ رپورٹ کے مطابق الخلیل الحیا کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں "خلاد مشعل ، زاہر جبارین ، ابو مرزوق اور محمد درویش" جیسے حماس کے اہم سربراہ شامل تھے ـ عالمی میڈیا کے مطابق بھی حملے کا اصل ہدف الخلیل الحیا اور میڈیا والے تھے لیکن تاحال کسی سیاسی شخصیت کی شہادت کی تصدیق نہیں ہوئی ـ

تبصرے