غزہ پر اسرائیلی جارحیت کم نہ ہو سکی ، مزید 52 فلسطینی شہید
- 10, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : غزہ پر صیہونی فوج کے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران تازہ ترین حملوں میں امداد کے منتظر 7 فلسطینیوں سمیت مزید 52 افراد شہید ہو گۓ ـ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے پر سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 معصوم بچوں شہید کر دیا ـ جنگ کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 64 ہزار 605 جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 63 ہزار 319 ہو گئی ـ
صیہونی فوج نے غزہ شہر کی سب سے بلند عمارت "السالم ٹاور" کو بھی ملیا میٹ کر دیا ـ بن یامین نیتن یاہو نے غزہ کے رہائشیوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر غزہ کو خالی کردیں اپنے بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ صیہونی فوج غزہ کی تمام بلند عمارتوں کو تباہ کرنے والی ہے اور غزہ میں زمینی اور فضائی آپریشن میں بھی تیزی لانے کی تیاری کر لی گئی ہے ـ
وسیم حسن

تبصرے