سعودی عرب نے قطر کی حمایت کا اعلان کر دیا

         نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد (شہزادہ محمد بن سلمان نے فون پر قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی) سے بات چیت کرتے ہوۓ اسرائیلی حملے کو ظالمانہ جارحیت قرار دے دیا ـ شہزادہ محمد بن سلمان نے قطر پر اسرائیلی حملے کو خود مختار ملک پر جارحیت قرار دیتے ہوۓ اپنی پوری طاقت کے ساتھ قطر کو حمایت کا یقین بھی دلایا ـ سعودی ولی عہد نے اقوام متحدہ سے اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ بھی کیا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+