قطر کو حملے کی پیشگی اطلاع دے دی گئی تھی ، امریکہ

     نیوز ٹوڈے : وہائٹ ہاؤس انتظامیہ کے مطابق قطر میں حماس مذاکرات کاروں پر اسرائیلی حملے سے متعلق قطری حکومت کو پہلے ہی مطلع کردیا گیا تھا ـ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وہائٹ ہاؤس کی ترجمان (کیرولین) کا کہنا ہے کہ حملے کے بارے میں سب سے پہلے امریکی  فوج نے صدر ٹرمپ کو مطلع کیا ـ جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی نے قطر کو حملے سے آگاہ کیا ـ

   کیرولین کے مطابق قطر جیسے اتحادی ملک پر حملہ امریکہ اور اسرائیل دونوں کا ہدف نہیں ، لیکن حماس کا خاتمہ ضروری ہے ـ دوسری جانب قطری وزارت خارجہ کے ترجمان (ماجد الانصاری) کے مطابق امریکی اہلکار  کا فون دھماکوں کے دوران آیا ، حملے سے قبل نہیں ـ قطر نے اسرائیلی حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوۓ اسے اپنی خودمختاری پر حملہ قرار دے دیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+