چارلی کرک گردن میں گولی لگنے سے ہلاک

       نیوز ٹوڈے  : قدامت پسند نظریات کے مؤثر ترجمان، ٹرننگ پوائنٹ ( یو ایس اے ) کے بانی  امریکی صدر کے قریبی ساتھی (چارلی کرک یوٹہ ویلی یونیورسٹی میں جاری تقریب سے خطاب کے دوران قتل کر دیے گۓ) ـ ابتدائی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ  پرصرف4 سو گز کے فاصلے پر ایک عمارت سے حملہ کیا گیا ـ حملہ آور کا نشانہ اتنا پکا تھا کہ گولی سیدھی چارلی کرک کی گردن میں پیوست ہو گئی ـ حملے کے فوری بعد چارلی کرک کوشدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ وہ ہلاک ہو گۓ ـ

   قانون نافذ کرنے والے حرکت میں آ چکے  ہیں خصوصاً "ایف بی آئی" نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ـ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر چارلی کرک کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کرتے  ہوۓ کہا کہ وہ صرف ایک عظیم انسان ہی نہ تھے بلکہ میری اور لاکھوں امریکی شہریوں کے دلوں کی دھڑکن تھے ـ چارلی کرک کے سوگ میں وہائٹ ہاؤس پر امریکی پرچم بھی سرنگوں کر دیا گیا ـ چارلی کرک نہ صرف قدامت پسند سیاستدان تھے بلکہ وہ امریکی نوجوانوں میں قدامت پسند نظریات کے فروغ کیلیے ایک تحریک بن چکے تھے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+