قطر پر حملے کی مذمت کرتے ہوۓ کینیڈا نے اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا
- 11, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کینیڈین وزیر خارجہ (انیتا آنند) نے بھی قطر پر اسرائیلی جارحیت کو ناقابل قبول قرار دے د یا ـ خاص طور پر جب قطر مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کی کوششیں کر رہا ہے ـ کینیڈا کی ویزر خارجہ نے حکمران لبرل پارٹی کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوۓ کہا ہم نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے ـ ایک صحافی کی جانب سے کیے گۓ سوال کہ 'کیا کینیڈا بھی اسرائیل پر پابندیاں عائد کر سکتا ہے' ؟ کے جواب میں انیتا آنند نے کہا ہم اگلے اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں ـ یورپی کمیشن کے صدر کی جانب سے اسرائیل پر پابندیاں لگانے اور اس کی مدد میں کمی کرنے کے اعلان کے بعد کینیڈا کی جانب سے بھی یہ بیان سامنے آیا ـ
نۓ کینیڈین وزیر اعظم (مارک کارنی) کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی کینیڈا نے بھی اسرائیل کے ساتھ سخت رویہ اپنایا ہے ـ کینیڈ ین وزیر اعظم کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد اسرائیل کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا تھا ـ سابقہ کینیڈین وزیر اعظم اسرائیل کے حمایتی تھے لیکن بعض اوقات اس کی فوجی کارروائیوں پر تنقید بھی کرتے تھے ـ مارک کارنی نے قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوۓ اسے ناقابل برداشت اور تشویشناک تشدد قرار دیا ـ انہوں نے پچھلے مہینے بھی اپنے ایک بیان میں غزہ شہر پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے کو جارحیت قرار دیا ہے ۔

تبصرے