ٹرمپ کے ہوٹل میں آتے ہی خواتین کے نعرے "تم موجودہ دور کے ہٹلر ہو" شروع

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جیسے ہی مشہور امریکی ریسٹورنٹ "جوز سی فوڈ" میں کھانا کھانے کیلیے پہنچے تو وہاں پر موجود خواتین نے انہیں گھیر لیا اور شدید نعرے بازی شروع کر دی ـ مظاہرین عورتوں نے فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور "فلسطین کو آزاد کرو اور ٹرمپ موجودہ دور کے ہٹلر ہیں" کے نعرے لگا رہی تھیں ـ امریکی صدر نے موقع کی نزاکت کو سمجھتے ہوۓ فوری طور پر کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا ـ البتہ جب نعرے بازی میں اضافہ ہونے لگا تو امریکی صدر نے سیکیورٹی اہلکاروں کو اشارہ کیا جنہوں نے مظاہرین عورتوں کو ریسٹورنٹ سے نکال باہر کیا ـ

   مظاہرین خواتین کا تعلق جنگ مخالف تنظیم "کوڈ پنک " سے تھا ـ اس تنظیم نے انسٹا گرام پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ امریکی صدر نے ہماری طرف شدید غصیلی نظروں سے دیکھا ـ گروپ نے مزید لکھا کہ ہم نے خود سے وعدہ کررکھا ہے کہ جب تک معصوم فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے ٹرمپ کو سکون سے کھانا نہیں کھانے دیں گے ـ عشائیے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوۓ امریکی صدرنے سیکیورٹی پالیسیوں کی کامیابی کی تعریف کرتے ہوۓ کہا کہ واشنگٹن اب مضبوط شہر بن چکا ہے کبھی یہ خطرناک ترین تھا ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+