یورپی یونین نے کیا اعلان اسرائیل پر پابندیاں لگانے اور فلسطین کیلیے فنڈز قائم کرنے کا

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق " ارزولافان ڈئرلائن " جو کہ یورپی یونین کمیشن کی موجودہ صدر ہیں ، کا کہنا ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات اٹھاۓ جا سکتے ہیں ـ ڈئر لائن کے بقول انتہا پسند صیہونی وزیروں پر پابندیاں لگانے اور اسرائیل کے ساتھ دو طرفہ تجارتی معاہدے کو جزوی طور پر معطل کرنے کے فیصلے کیے جا سکتے ہیں ـ یورپی یونین کمیشن کی صدر نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کو دی جانے والی براہ راست سیاسی حمایت بھی روک دی جائے گی لیکن سول سوسائٹی اور ہولوکاسٹ میموریل ادارے کے ساتھ استوار تعلقات قائم رکھے جائیں گے ـ

   یورپی یونین کمیشن کی سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ اگلے مہینے فلسطین ڈونر گروپ قائم کیا جاۓ گا جو غزہ کی از سر نو تعمیر اور متاثرہ فلسطینیوں کی بحالی کیلیے مالی امداد فراہم کرے گا ـ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر بڑھتے عالمی دباؤ کی وجہ سے یورپی یونین نے یہ قدم اٹھایا ہے ـ  اس سے مشرق وسطیٰ میں طاقت کے توازن میں براہ راست اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ـ

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+