ٹرمپ نے قطر پر اسرائیلی حملے کا حکم دینے والے اصل ذمہ دار کا نام بتا دیا

    نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی فراہم کردہ رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ 'قطر پر یک طرفہ حملے سے امریکی اور اسرائیلی مقاصد پورے نہیں ہوتے اور نہ ہی کبھی امریکہ نے اس فیصلے کی حمایت کی ـ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے اپنے وزیر خارجہ (مارکو روبیو) کو حکم جاری کر دیا ہے کہ قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دی جاۓ' ـ ٹرمپ کے مطابق قطر ایک خودمختار اور امریکہ کا اتحادی ملک ہے جس کے تعاون اور جرات سے ہم مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کی کوششیں کر رہے ہیں ـ

   دوسری طرف قطر نے وہائٹ ہاؤس کے دعوے کہ اسرائیلی حملے سے قبل اسے آگاہ کر دیا گیا تھا ، کو سختی سے رد کردیا ہے ـ قطری وزارت خارجہ کے ترجمان (ماجد الانصاری) کا کہنا ہے کہ حملے کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی بلکہ امریکی کال اس وقت موصول ہوئی جب دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+