ایف بی آر نے چارلی کرک کے قاتل کی تصویر شائع کر دی

      نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارہ ( ایف بی آر ) نے ٹرمپ کے قریبی ساتھی کے قتل کے شبہ میں ایک مشتبہ شخص کی تصویر شائع کر دی ـ اگرچہ ایف بی آر نے مذکورہ شخص کو قاتل قرار نہیں دیا البتہ عوام سے درخواست کی ہے کہ اس شخص کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں ـ یونیورسٹی میں ٹرانس جینڈر سے متعلق منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کے دوران ٹرمپ کے قریبی ساتھی (چارلی کرک) کو قتل کر دیا گیا تھا ـ

  پولیس نے دوران تفتیش ایک شخص کو گرفتار کیا تھا لیکن بعد میں اس کا اس واقعہ سے کوئی تعلق سامنے نہ آنے پر اسے رہا کر دیا گیا تھا ـ چارلی کرک امریکی قدامت پسند جماعت کی نمایاں آواز ، نوجوانوں کی مقبول ترین شخصیت اور صدر  ٹرمپ کے نزدیکی ساتھی تھے ـ ان کی بنائی ہوئی جماعت "ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے" 3500 سے زائد کالجز اور یونیورسٹیز میں  متحرک ہے ـ اور  تعلیمی اداروں میں دائیں بازو کے خیالات کو بھی اجاگر کر رہی ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+