حماس قیادت کو نشانہ بنانے سے یرغمالیوں کی رہائی کی کوئی امید باقی نہیں رہی ، قطری وزیر اعظم
- 12, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکی میڈیا کو دیے گۓ انٹر ویو میں قطری وزیر اعظم (شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی) نے کہا کہ 'اسرائیلی وزیر اعظم بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوۓ ہیں انہیں انصاف کے کٹہرے میں لے کر آنا چاہیے ـ قطری وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حماس رہنماؤں پر اسرائیل کے حملے نے اسرائیلی قیدیوں کا مستقبل تاریک کر دیا ہے ـ اور اب ان کی رہائی کی کوئی امید نہیں رہی' ـ 9
ستمبر کو اسرائیل نے قطر میں جنگ بندی معاہدے پر غور کرتے حماس رہنماؤں کے اجتماع پر فضائی حملہ کر دیا تھا ـ جس میں تنظیم کے سینئر رہنما (خلیل الحیہ کا بیٹا اور دفتر کے ڈائریکٹر سمیت 5مزید افراد شہید ہو گۓ تھے) ـ حماس کی مرکزی قیادت اس حملے میں مکمل طور پر محفوظ رہی ـ قطری وزارت داخلہ کے مطابق اسرائیلی حملے میں ان کا 1 سیکیورٹی افسر شہید جبکہ 1 زخمی ہوگیا ـ
وسیم حسن

تبصرے