روس نے بھی قطر کی حمایت کا اعلان کر دیا

      نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد روسی وزیر خارجہ (سرگئی لاوروف نے قطری وزیر اعظم شیخ محمد) سے فون پر بات کی ـ اور ان کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوۓ انہیں مکمل حمایت کا یقین دلایا ـ سرگئی لاوروف نے قطری وزیر اعظم سے فون پر بات کرتے ہوۓ اسرائیلی جارحیت کی پر زور مذمت کی اور اسے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا ـ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملہ نہ صرف اس کی خود مختاری پر حملہ بلکہ عالمی امن اور سلامتی کے اصولوں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے ـ

   سرگئی نے اسرائیلی جارحیت کو ناقابل قبول قرار دیتے یوۓ خطے میں مزید کشیدگی کو روکنے کیلیے فلسطین اور اسرائیل سمیت تمام فریقین کو صبر و تحمل سے کام لینے کی تلقین کی ـ روس ہمیشہ سے مشرق وسطیٰ میں طاقت کے استعمال کے خلاف آواز بلند کرتے ہوۓ امن اور بات چت سے مسائل حل کرنے پر زور دیتا آرہا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+