بین الاقوامی کھیل مقابلوں میں اسرائیل کو شامل نہ کرنے کا مطالبہ کیا اسپین کی وزیر کھیل نے
- 12, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کے مطابق (اسپین کی وزیر کھیل پیلار الیگریا) نے اسرائیلی ٹیموں کو عالمی کھیلوں شامل کرنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا ـ رپورٹ کے مطابق ہسپانوی وزیر کھیل کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ٹیموں پر بھی پابندی لگائی جائے جیسے 2022 میں روس کی ٹیموں پر لگائی گئی تھی اس طرح دوہرے معیار کا خاتمہ ہو جاۓ گا ـ پیلار نے کہا کہ غزہ میں معصوم بچوں کی شہادت ، ہسپتالوں کی تباہی اور 60 ہزار سے زائد نہتے فلسطینیوں کی شہادت کے بعد کھیلوں کی دنیا میں بھی تبدیلی آنی چاہیے ـ
ہسپانوی وزیر کھیل نے ایک ریڈیو انٹر ویو میں کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ ایک طرف تو روسی ٹیموں پر پابندی لگا دی گئی تھی اور اب اسرائیلی ٹیموں کو اجازت دی جا رہی ہے ، جبکہ غزہ میں بھی قتل عام جاری ہے اور اسرائیل نسل کشی کر رہا ہے ـ الیگریا نے مطالبہ کیا کہ جس طرح روسی کھلاڑیوں نے بغیر قومی پرچم اور ترانے کے کھیلوں میں حصہ لیا یہی اصول اسرائیل پر بھی لاگو ہونا چاہیے ـ اسپین میں "سائیکلنگ ایونٹ ویولٹا" میں اسرائیلی ٹیم کی شمولیت پربڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا ـ

تبصرے