اسرائیل کو حملے کا جواب ٹھوس اور مؤثر دیا جاۓ گا ، قطری وزیر اعظم
- 15, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : الجزیرہ ٹی وی کی دی گئی رپورٹس کے مطابق عرب اسلامی ممالک کے قطر پر اسرائیلی حملے کے سلسلہ میں بلاۓ گۓ وزراء خارجہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران قطر کے وزیر اعظم (شیخ محمد بن عبدالرحمٰن) نے کہا کہ عرب اور اسلامی ممالک نے قطر پر اسرائیلی حملے کی پر زور مذمت کی ہے ـ قطری وزیر اعظم نے کہا کہ قطر کو اپنی خود مختاری کے تحفظ کیلیے اسلامی ملک بھر پور مدد کریں گے ـ شیخ محمد کا کہنا تھا کہ ہم عرب ، اسلامی ممالک اور عالمی برادری کا قطر سے اظہار یک جہتی اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرنے پر تہہ دل سے شکریہ اد اکرتے ہیں ـ
پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے قطر کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوۓ کہا گیا کہ قطر پر اسرائیلی فضائی حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اگر پاکستان کے خلاف کسی نے ایسی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جاۓ گا ـ قطری وزیر اعظم نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری دوہرے معیار کو ترک کرکے اسرائیل کو اس کے تمام جرائم پر کٹہرے میں کھڑا کرے ـ شیخ محمد کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو حملے کا جواب ٹھوس اور مؤثر دیا جاۓ گا ـ

تبصرے