یوکرین نے برساۓ روس کی اہم تیل ریفائنری (کریشی) پر 361 ڈرونز
- 15, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی نیوز ایجنسی "رائٹرز" کے مطابق روسی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یوکرین نےشمال مغربی علاقے میں قائم آئل ریفائنری پر 361 ڈرونز سے حملہ کیا جس سے ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی ـ روسی وزارت دفاع کے مطابق ان کے دفاعی سسٹم نے " 361 ڈرونز 4 عدد ایریئل بم اور امریکی ساختہ ہائ مارس میزائل" تباہ کیے ہیں ، البتہ وزارت دفاع کی جانب سے حملے کا نشانہ بننے والی ریفائنری سے متعلق کوئی خبر نہیں دی گئی ـ روسی حکام کے مطابق یوکرین نے دو بڑی ریفائنریز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔ روس کے علاقہ (لیننگراڈ کے گورنر الیگزینڈر ڈروزڈینکو) کے مطابق کریشی کے علاقہ میں برساۓ گۓ 3 ڈرونز کو تباہ کرنے سے لگی آگ بجھا دی گئی ہے ـ
حملے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ـ یوکرینی ڈرون کمانڈر کے مطابق حملے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ـ یوکرینی صدر نے بھی روس کی آئل ریفائنریز پر لانگ رینج حملوں پر اسپیشل سروسز کی تعریف کی ـ زیلینسکی نے کہا کہ روسی تیل کی تنصیبات کی تباہی سے ہی جنگ کو محدود کیا گیا ـ روسی حکام کے مطابق بیلا روس کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران بیرنٹس کے سمندر میں "ہائپر سونک کروز میزائل زیرکون" کا تجربہ کیا گیا ـ

تبصرے