روسی ڈرون حملے کے بعد رومانیہ اور پولینڈ نے بھی اپنے لڑاکا طیارےکیے تیار

     نیوز ٹوڈے : روسی وزارت دفاع کے مطابق ملک کی فضائی حدود میں روسی ڈرون کے داخل ہوتے ہی دو ایف 16  لڑاکا طیارے الرٹ ہو گۓ ـ ڈرون کو ریڈار پر ٹریک کیا گیا لیکن بعد میں یہ ڈرون "گاؤں چلیا ویچے" کے نزدیک ریڈار سے غائب ہو گیا ـ پولینڈ کا بھی کہنا ہے کہ روس کے ڈرون حملے کیلیے جیسے ہی سرحد کے قریب آۓ تو پولینڈ اور اس کے اتحادیوں نے ہیلی کاپٹرز اور لڑاکا طیارے الرٹ کر دیے ـ پولینڈ کی فوجی کمانڈ کے مطابق فضائی دفاعی نظام کو ملک کے سب سے بلند ریڈار الرٹ پر تعینات کر دیا گیا  ہے ـ

   البتہ بعد میں وزیر اعظم (ڈونلڈ ٹسک) نے خطرہ کم ہونے کا اعلان کرتے ہوۓ کہا کہ چوکنا رہنا ضروری ہے ـ یوکرینی صدر (زیلینسکی) کا کہنا ہے کہ روس جان بوجھ کر ڈرون آپریشنز بڑھا رہا ہے ۔ مغرب کو اس پر جوابی پابندیوں میں سختی لانی چاہیے ـ امریکی صدر کا بھی کہنا ہے کہ روس پر وسیع پیمانے پر پابندیاں لگانے کی تیاری کی جارہی ہے ، لیکن ایسا اس وقت ہی ممکن ہو سکتا ہے جب تمام نیٹو ملک روس سے تیل کی خریداری بند کر دیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+