قطر پر حملے کے باوجود امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات میں کوئی دراڑ نہیں آۓ گی ، امریکی وزارت خارجہ

      نیوز ٹوڈے : امریکی وزیر خارجہ (مارکو روبیو) کا کہنا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملے کی وجہ سے کئی ملک اسرائیل سے خفا ہیں اور امریکہ نے بھی اس سلسلے میں ہونے والی کسی قسم کی میٹنگ میں شامل ہونے سے انکار کردیا ہے ـ مارکو کے مطابق امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) چاہتے ہیں کہ جلد سے جلد یرغمالیوں کو رہا کروا کر اگلے مرحلے کی جانب قدم بڑھاۓ جائیں ـ

 جن میں "غزہ کی از سر نو تعمیر اور اس کو سیکیورٹی کی فراہمی " شامل ہیں ـ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ بن یامین نیتن یاہو سے قطر پر حملے سے متعلق بات کریں گے ـ البتہ روبیو نےقطر پر حملے میں اسرائیل کی براہ راست حمایت پر بات کرنے سے گریز کیا ـ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کو پہلے ہی دو ٹوک بتا دیا گیا تھا ـ اور اسرائیلی رد عمل میں سختی کی وجہ بھی یہی فیصلے ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+