عراق کا تاریخی دریا (فرات) ہوا بد ترین خشک سالی کا شکار

      نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی دی گئی رپورٹس کے مطابق عراق جو کہ 4 کروڑ 70 لاکھ سے زائد  آبادی پر مشتمل ہے ـ مسلسل بڑھتے ہوۓ درجہ حرارت کی وجہ سے خشک سالی اور پانی کے شدید بحران کا شکار ہوتا جا رہا ہے ـ نجف یونیورسٹی کے ماہر (حسن الخطیب) کا کہنا ہے کہ پچھلے کچھ ہفتوں سے "دریاۓ فرات" کی سطح کئی دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہےـ عراقی حکام کے مطابق ملک  کو دریاۓ فرات سے ملنے والا پانی 35 فیصد سے بھی کم ہو چکا ہے ـ عراقی آبی وزارت ذرائع کے مطابق مصنوعی جھیلوں میں بھی پانی کی مقدار ملک کی کم ترین  سطح پر پہنچ چکی ہے ، جس سے زرعی اور شہری ضروریات پوری نہیں ہو رہیں ـ

    پانی میں بہاؤ کی کمی سے نہ صرف معیار خراب ہوا ہے بلکہ ماحولیاتی نظام بھی شدید خطرے سے دوچار ہے ـ دریاۓ فرات میں خود رو آبی  پودوں کی تعداد تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے ـ جو کہ صرف 24 گھنٹوں میں 5 لیٹر پانی جذب کر لیتے ہیں ـ ان پودوں کی سورج کی روشنی اور آکسیجن کو روکنے کی خاصیت آبی حیات کو تباہی کی جانب لے جا رہی ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+