وینزویلا کے جہاز پر امریکی فضائی حملے میں 3 دہشتگرد ہلاک
- 16, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے وہائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ اپنی انتظامیہ کی کارکردگیوں کو سراہتے ہوۓ منشیات کی روک تھام اور داخلی سلامتی کے حوالے سے کئی اہم اعلانات بھی کیے ـ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے حکم پر آج صبح ہی امریکی فوج نےوینزویلا پر دوسرا حملہ کیا ، جس میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوۓ ـ ٹرمپ کے مطابق امریکی فوج نےوینزویلا کے ایک منشیات فروش (کارٹیل) کے جہاز پر حملہ کیا ، جوکہ امریکہ کی قومی سلامتی ، خارجہ پالیسی اور مفادات کیلیے خطرہ بن چکے ہیں ـ امریکی صدر نے بتایا کہ حملے کے وقت دہشتگرد منشیات منتقل کر رہے تھے ـ البتہ امریکی فوج کا اس حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ـ
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر اگلا ہدف "شکاگو" ہوگا ـ داخلی معاملات پر بات کرتے ہوۓ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میمس میں بد امنی عروج پر ہونے کی وجہ سے نیشنل گارڈز کی مرحلہ وار تعیناتی کی جا رہی ہے ـ ٹرمپ نے کہا کہ 'جرائم کی جڑ کے خاتمے کیلیے شکاگو اور نیو اورلینز میں گارڈز تعینات کیے جائیں گے' ـ امریکی صدر نے وارن کیا کہ ٹیفا سمیت کسی بھی شدت پسند گروہ کو نہیں چھوڑیں گے ـ ٹرمپ نے کہا کہ احتجاج کا نام دے کر پیشہ ور مظاہرین دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں ـ اور بائیں بازو کے شدت پسند انٹر نیٹ کے استعمال سے نوجوانوں کے ذہن واش کر رہے ہیں ـ چارلی کرک کا قتل بھی اسی طریقے سے برین واش کرکے کرایا گیا ـ

تبصرے