گریٹر اسرائیل عالمی امن کیلیے خطرہ بن چکا ہے ، امیر قطر

     نیوز ٹوڈے : عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امیر قطر (شیخ تمیم بن حمد الثانی) نے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران قطر میں حماس کے اعلیٰ عہدیداروں پر حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوۓ کہا کہ اسرائیل مسلم دشمنی میں انسانیت کے خلاف جرائم کی تمام حدیں پار کر چکا ہے ـ شیخ تمیم بن حمد نے اسرائیل کی عالمی قوانین کی سنگین خلا ف ورزیوں کو لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوۓ کہا کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کے خاتمے اور مسئلہ فلسطین کے فوری حل کا وقت آن پہنچا ہے ـ امیر قطر نے کہا  کہ اسرائیل نے ہماری خود مختاری اور علاقائی سلامتی کو نشانہ بنایا ہے حالانکہ قطر نے ہمیشہ ثالثی کا کردار ادا کرکے خطے میں امن کے قیام کی کوششیں کیں ـ

   شیخ تمیم نے کہا کہ حماس مذاکرات کاروں پر حملہ اسرائیل کی جانب سے  مذاکراتی  ، امن اور جنگ بندی کی کوششوں کو سبو تاژ کرنے کی کوشش تھی ـ امیر قطر نے "گریٹر اسرائیل" کے جھوٹے ایجنڈے کی پر زور مذمت کی اور اسے عالم اسلام کیلیے خطرہ قرار دیا ـ اور یرغمالیوں کی پر امن رہائی کیلیے اسرائیلی بیانات کو بھی جھوٹا قرار دے دیا ـ امیر قطر نے عالمی برادری سے درخواست کی کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر اسرائیل سے باز پرس ہونی چاہیے اور اس کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+