روبیو کی نیتن یاہو سے ملاقات ایک مرتبہ پھر غیر متزلزل ، امریکی حمایت کا اعلان کر دیا

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی مڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ (مارکو روبیو) کا کہنا ہے کہ امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کی یہ خواہش ہے کہ غزہ جنگ  کا یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ ہمیشہ کیلیے خاتمہ ہو  جائے ـ مارو کے مطابق ٹرمپ حماس کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں ـ  کیونکہ امریکی صدر چاہتے ہیں کہ غزہ کی عوام کو بہتر مستقبل دیا جاۓ  جس کے وہ حق دار ہیں اور ایسا اسی طور پر ممکن ہے کہ حماس کو مکمل طور پر ختم کیا جاۓ ـ مارکو روبیو نے امریکی صدر کی ترجمانی کرتے ہوئے نیتن یاہو سے کہا کہ آپ کو ہماری بھر پور حمایت اور نتیجہ خیز عزم پر مکمل بھروسہ ہونا چاہیے ـ

    اس موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکی صدر کی تعریف کرتے ہوۓ کہا کہ ٹرمپ میرا سب سے قریبی دوست ہے اور امریکی وزیر خارجہ کا دورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ ہمارے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے ـ مارکو روبیو نے اسرائیلی مؤقف کو دہراتے ہوۓ کہا کہ  مغربی ممالک کے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا صرف حماس کا حوصلہ بڑھا ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+