غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 53 افراد شہید
- 16, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : غزہ کے شہری دفاع کی فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک دن میں اسرائیلی حملوں سے 6 ہزار فلسطینی بے گھر ہوئے ۔ اسرائیلی فوج نے رہائشی عمارتوں پر بھی بمباری کی ـ وزارت صحت کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ اکتوبر 2023 سے لے کر آج تک جنگ کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 64 ہزا 8 سو 71 اور زخمیوں کی تعداد 64 ہزار 6 سو 10 ہو چکی ہے ـ اسرائیلی فوج کے سابقہ سربراہ (ہرزی حلیوی) کے مطابق ان کے وحشیانہ حملوں میں 2 لاکھ سے زیادہ فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں ـ حلیوی کے مطابق غزہ کی 22 لاکھ کی آبادی میں سے 10 فیصد سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں ـ
وسیم حسن

تبصرے