اسرائیل نے بنایا ایک مرتبہ پھر یمن کی "الحدیدہ بندرگاہ" کو نشانہ
- 17, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : اسرائیل کا جنگی جنون ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ۔ مشرق وسطیٰ ایک دفعہ پھر جنگ کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ۔ صیہونی فوج نے یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ پر رات گۓ دوبارہ بمباری شروع کر دی ـ متاثرہ علاقے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ـ حوثی جماعت نے جوابی کارروائی میں اسرائیل پر بلیسٹک میزائلوں کی بارش برسا دی ـ "عرب میڈیا" کی دی گئی رپورٹس کے مطابق صیہونی فوج نے "الحدیدہ بندر گاہ" پر 10 منٹ کے دوران 12 فضائی حملے کیے ـ ان حملوں میں ان 3 اہم ڈوکس کو نشانہ بنایا گیا جن پر اسرائیلی فوج پہلے بھی حملے کر چکی ہے اور حال ہی میں انہیں فعال بنایا گیا تھا ـ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ حملے حوثیوں کی فوجی سرگرمیوں کے جواب میں کیے گۓ ـ
اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ بندر گاہ ایران سے اسلحہ کی ترسیل کا مرکز بنی ہوئی ہے اور حملوں سے قبل بندرگاہ اور لنگر انداز جہازوں کو خالی کرنے کا اعلان کر دیا گیا تھا ـ اسرائیلی حملوں کے فوری بعد حوثی جماعت نے بھی اسرائیل کے متعدد علاقوں پر بلیسٹک میزائل برسا دیے جس سے پورے اسرائیل میں سائرن بج اٹھے اور شہریوں میں خوف وہراس پیدا ہو گیا ـ حوثی جماعت کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی جارحیت کا جواب ہر قیمت پر دیتے رہیں گے اور اپنی سرزمین کی حفاظت سے ایک قدم بھی پیچھے نہ ہٹیں گے ـ

تبصرے