امریکی وزیر خارجہ شیخ محمد سے ملاقات کرنے عجلت میں قطر پہنچ گۓ
- 17, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کی قطری وزیر اعطم سے ہونے والی ایک گھنٹے سے بھی کم وقت کی ملاقات میں روبیو نے قطر کی سلامتی اور خود مختاری کی حمایت کا مکمل یقین دلایا ـ قطری محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان قائم تعلقات کو سراہا اور غزہ جنگ کے خاتمےا ور یرغمالیوں کی رہائی کیلیے قطرکی کوششوں پر شیخ محمد کا شکریہ بھی اد اکیا ـ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ خود کہہ چکے ہیں کہ قطر میں حماس کے عہدیداروں پر اسرائیلی حملے کے باوجود دونوں ملک جلد ہی دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلیے کام کریں گے ـ
مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ وہ قطر سے اپیل کریں گے کہ وہ پہلے کی طرح ثالثی کا کام جاری رکھے ۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا میں صرف قطر ہی ایسا ملک ہے جو جنگ کے خاتمے کیلیے مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے ـ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ قطری وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ قطر امریکی حمایت کی قدر کرتا ہے لیکن اس حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدوں کو مزید تیز کر دیا گیا ہے ـ

تبصرے