اسرائیلی فوج کی غزہ شہر کے وسط میں کارروائیاں

     نیوز ٹوڈے : عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر جاری پچھلے کئی ہفتوں کی بمباری اور فضائی حملوں کے بعد صیہونی فوج کے ٹینک بھی شہر کے درمیان پہنچ گۓ ـ فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ زمینی کارروائی بھی شروع ہو چکی ہے ـ غزہ کے ہزاروں شہریوں نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی شروع کر دی ہے لیکن بعض افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر راضی نہیں ہو رہے ـ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر فضائی حملوں میں مزید  60 فلسطینی شہید ہو گۓ جن میں 3 صحافی بھی شامل ہیں ـ

    غزہ شہر کی 16بلند عمارتیں جن میں سکول اور کلینکس وغیرہ شامل ہیں ، بھی تباہ ہو گئیں ـ دوسری جانب اسرائیل میں موجود امریکی وزیر خارجہ (مارکو روبیو) نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ صیہونی فوج غزہ میں آگے بڑھ رہی ہے اور جلد ہی ممکنہ معاہدے طے پا جائیں گے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+