منجمد اثاثوں کو استعمال کرنے پر یورپ کے خلاف روس نے سخت کارروائی کی دھمکی دے دی
- 17, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : یوکرین جنگ کی وجہ سے روس پر لگائی گئی پابندیوں کی وجہ سے روس کے 300 سے لے کر 350 ارب ڈالر کے اثاثے یورپی ملکوں میں منجمد ہیں ـ رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے ان روسی اثاثوں کو یوکرین کی مدد کیلیے استعمال کرنے کے طریقے ڈھونڈنے شروع کر دیے ہیں ـ سابقہ روسی صدر (دی میتری میدوسدیف) نے دھمکی دیتے ہوۓ کہا کہ اگر ان کے اثاثوں پر قبضے کی کوشش کی گئی تو ہم یورپی ملکوں اور برسلز حکام کے خلاف ہر قدم اٹھانے کیلیے تیار ہیں چاہے وہ عدالتی ہو یا عدالت سے باہر ـ روسی حکام کے مطابق ان کے اثاثوں پر قبضہ چوری تصور کیا جاۓ گا جو امریکی اور یورپی بانڈز کو بھی متاثر کرے گا ـ یوکرینی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یوکرین میں یہ ساری تباہی روس نے مچائی ہے اس لیے اسے جرمانہ تو ادا کرنا پڑے گا ـ
وسیم حسن

تبصرے