آئر لینڈ نے اسرائیل کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا
- 18, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الااقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئر لینڈ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ماہرین کی پیش کردہ رپورٹ جس میں اقوام متحدہ کے مقرر کردہ آزاد ماہرین نے واضح طور پر تصدیق کر دی تھی کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے ، پر تشویش کا اظہار کر دیا ـ آئر لینڈ کے صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور اس کے حمایتیوں کی اقوام متحدہ میں رکنیت ختم کرنے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے ـ آئر لینڈ کے صدر نے کہا کہ ہمیں اسرائیل اور اس کو اسلحہ کی فراہمی کرنے والے ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات بھی ختم کر دینے چاہئیں کیونکہ اسرائیل غزہ میں ہم جیسے انسانوں کا قتل عام کر رہا ہے ـ
آئر لینڈ نے یہ بیان ایسے موقع پر جاری کیا جب اسرائیل غزہ شہر میں اپنے ٹینک اور فوج داخل کر چکا ہے ـ دوسری جانب یورپی کمیشن نے بھی اپنے رکن ممالک سے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے اور اس کے انتہا پسند وزراء پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا ہے ـ 7 اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور دو لاکھ سے زیادہ افراد زخمی بھی ہیں ـ

تبصرے