غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹوں میں مزید 33 فلسطینی شہید

      نیوز ٹوڈے : غزہ میں صیہونی فوج کی تازہ ترین کارروائیوں میں مزید 33 فلسطینی شہید ہو گۓ ، جن میں ایک بچہ اور اس کی ماں بھی شامل ہیں جو کہ "الشاطی کیمپ" پر اسرائیلی فوج کے حملے میں شہید ہوۓ ـ غزہ کے شہر کے رہائشیوں کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملوں میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہو چکا ہے ۔ درجنوں رہائشی عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں ـ  اب تو بحری جہاز بھی اس بڑے حملے میں شامل ہو چکے ہیں ـ اقوام متحدہ کے کمیشن کی فراہم کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اسرائیل ، فلسطینیوں کی نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے ـ چین اور قطر نے بھی غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری کی شدید مذمت کی ہے ـ

    چینی وزارت خارجہ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں ۔ اسرائیل نے غزہ شہر کے رہائشیوں کو 48 گھنٹے کا ٹائم دیتے ہوۓ "صلاح الدین اسٹریٹ" کا راستہ عارضی طور پر کھول دینے کا اعلان کردیا ـ صیہونی فوج کے مطابق غزہ شہر میں زمینی آپریشن میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں ـ امدادی تنظیموں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی کارروائیوں کو روکنے کیلیے فوری طور پر سخت اقدامات کیے جائیں ـ اب صرف بیانات سے کام نہیں چلے گا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+