گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کا خطرہ ، پاکستان سمیت 16 ممالک نے اسرائیل کو کیا خبردار

     نیوز ٹوڈے : (پاکستان سمیت 16 ممالک جن میں بنگلہ دیش ، آئر لینڈ ، لیبیا ، انڈونیشیا ، برازیل سلووینیا ، عمان ، قطر ، مالدیپ ، میکسیکو ، ترکیہ ، اسپین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں) ، کے وزراء خارجہ نے مشترکہ بیان جاری کیا جس میں کہا گیا  کہ فلوٹیلا کا مقصد غزہ کی عوام تک امداد پہنچانا ہے ـ اور اگر اسرائیل نے فلوٹیلا کے خلاف کوئی بھی کارروائی کی یا رکاوٹ ڈالی تو یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہو گی ـ

   وزراء خارجہ کے مشترکہ بیان میں واضح کیا گیا کہ فلوٹیلا میں شامل کسی بھی فرد کے خلاف کسی بھی غیر قانونی کارروائی کا اسرائیل کو جواب دینا پڑے گا ـ اعلامیے میں اسرائیل سے "فوری جنگ بندی ، انسانی امداد کی فراہمی اور بین الاقوامی قوانین کی پابندی" کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔ وزراۓ خارجہ کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ بین الاقوامی سمندر میں فلاٹیلا میں شمالی جہازوں پر حملہ  غیر قانونی حراست اور احتساب کے زمرے میں آۓ گا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+