سعودی عرب نے حرمین شریفین کی حفاظت کا پاکستان کو اعزاز دیا

      نیوز ٹوڈے : وزیر اعظم ہاؤس سے جاری کیے گۓ بیان میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم پاکستان (شہباز شریف) کے اپنے وفد کے ساتھ کنگ خلاد ایئر پورٹ پر پہنچنے پر ریاض کے نائب گورنر (محمد بن عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز ، سعوی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر  سعید احمد فاروق اور پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی) نے پرتپاک استقبال کیا ـ پورے ریاض شہر کو سبز ہلالی پرچموں سے سجا یا گیا تھا ـ وزیر اعظم شہباز شریف کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی ـ سعودی شاہی دیان قصیمامہ پہنچنے پر شہباز شریف کا گھڑ سواروں نے شاہی پروٹو کول سے استقبال کیا ـ اور سعودی عرب کے فوجی دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا ـ

    اس سے پہلے پاکستانی وزیر اعظم کا جہاز جیسے ہی سعودی عرب کی حدود میں داخل ہوا تو سعودی عرب کے ایف 16 طیاروں  نے اسے اپنے حصار میں لے کر شاندار استقبال کیا ـ (سعودی ولی عہد محمد بن سلمان) نے ریاض کے الیمامہ پیلس میں شہباز شریف سے ملاقات کی اور مذاکرات کا باقاعدہ آغاز کیا ۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط بھی کیے ۔ اس معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ دوسرے ملک پر تصور کیا جاۓ گا اور دونوں ملک مل کر ایک دوسرے کا دفاع کریں گے ـ معاہدے کے اہم نکات میں پاکستان ، سعودی عرب کے ساتھ مل کر حرمین شریفین کی حفاظت کرے گا ۔ پاکستان پہلا ملک ہے جس کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ وہ سعودی عرب کے شانہ بشانہ مقدس مقامات " مسجد الحرم اور مسجد نبوی" کی حفاظت کرے گا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+