افغان حکومت نے بے حیائی روکنے کیلیے 5 صوبوں میں وائی فائی پر پابندی لگا دی
- 18, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق افغان طالبان حکومت نے پہلے مرحلے میں 5 بڑے صوبوں (قندوز ، بدخشاں ، تخار ، بلغ اور بغلان) میں انٹر نیٹ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ـ طالبان حکام کے مطابق یہ پابندی ابھی صرف فائبر آپٹک انٹرنیٹ اور کنکشنز پر لگائی گئی ـ موبائل فونز کے پیکجز کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنے کی سہولت برقرار رہے گی ـ حکام کی جانب سے جاری کردہ سرکاری بیان کے مطابق ان 5 بڑے صوبوں میں فائبر کنیکشن منقطع کرنے سے گھروں ، دفاتر اور کاروباری مراکز میں انٹر نیٹ کی سہولت میسر نہیں ہو گی ـ
افغان حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قدم غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کیلیے اٹھانا پڑا اگر ضرورت پڑی تو متبادل سہولت فراہم کی جائے گی ـ پچھلے سال ہی افغانستان میں اخلاقی ضابطوں پر مشتمل قانون نافذ کیا گیا تھا ، جس میں خواتین کا پردہ کرنا اور مردوں کیلیے داڑھی رکھنا ضروری قرار دیا گیا اور عوامی مقامات پر موسیقی پر بھی پابندی عائد کی گئی ـ

تبصرے