جلد ہی اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی معاہدہ طے پا جاۓ گا ، شامی صدر

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شام کے عبوری صدر (احمد  الشرع) نے واضح طور پر بتا دیا کہ اسرائیل کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں شام کی فضائی حدود اور علاقائی سلامتی کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی نگرانی کی شرط بھی لازمی طور پر شامل ہوگی ـ  میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ احمد الشرع نے کہا شام اور اسرائیل کے درمیان 1974 کے سیکیورٹی معاہدے کی بحالی پر بات چیت ہو رہی ہے ـ تاحال  اسرائیلی قبضے میں موجود گولان کی پہاڑیوں پر کوئی بات نہیں ہو گی ـ جن پر اسرائیل نے 1981 میں غیر قانونی طور پر قبضہ کر لیا تھا ـ

    شامی صدر نے بتایا کہ جولائی کے مہینے میں "السویدا" میں ہونے والی جھڑپوں سے پہلے دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی معاہدہ طے پانے میں کچھ دن ہی باقی تھے ـ امریکہ نے نئی شامی حکومت کو اسرائیل کے ساتھ مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کا عندیہ دیا تھا ـ شامی صدر نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے میں امریکہ کی جانب سے کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا بلکہ امریکہ تو صرف سہولت کاری کا کردار ادا کررہا ہے ـ کچھ دن قبل ہی امریکہ نے شام کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جن میں شامی وزارت دفاع کے دفتر پر بھی بمباری کی گئی ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+