غزہ میں صیہونی فوج کے آپریشن کے دوران دھماکے سے متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک
- 19, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہغزہ کے جنوبی شہر رفع کی سڑک کنارے سے جیسے ہی ہمارا فوجی قافلہ گزرنے لگا تو پہلے سے نصب بم اچانک پھٹ گیا ـ جس سے ہمارے5فوجی جوان ہلاک اور 3زخمی ہو گۓ ـ ہلاک ہونے والے فوجیوں میں ( 26میجر اومری چائی بن موشے ، 20 سالہ لیفٹیننٹ رون اریئلی ، 22 سال کے لیفٹیننٹ ایتان آونراور 23 سالہ رامات یوحانان) شامل ہیں ـدھماکے میں زخمی ہونے والے تینوں فوجی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ـ
اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق فوجیوں جوانوں کے ساتھ یہ حادثہ صبح 9 بج کر 15 منٹ پر عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو کلیئر کرتے ہوے پیش آیا ـ اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونےو الے فوجی جوان صبح ہی صبح 3 مختلف جھڑپوں میں حصہ لے چکے تھے ـ تحقیقات جاری ہیں کہ کہیں دھماکے سے قبل حماس کے لڑاکوں نے فائرنگ تو نہیں کی ـ 7 اکتوبر 2023 سے جاری غذہ جنگ میں 1500 اسسرائیلی ہلاک ہوۓ جن میں879 فوجی جوان شامل ہیں ـ

تبصرے