ٹرمپ کا مودی کو ایک جھٹکا ایرانی بندرگاہ (چابہار) پر چھوٹ ختم کر دی

        نیوز ٹوڈے : انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایرانی بندرگاہ (چابہار) جس کو مشرق وسطیٰ میں تجارتی روابط اور جغرافیائی لحاظ سے کلیدی حیثیت حاصل ہے ، ایک مرتبہ پھر غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئی ـ بھارت نے 2016 میں ایران کے ساتھ ہوئے معاہدے میں چابہار بندرگاہ پر وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کی تھی ـ بھارت پاکستانی راستے کو استعمال نہ کرنے کیلیے چابہار بندرگاہ سے افغانستان اور وسطی ایشیا کے ملکوں تک اپنا مال پہنچاتا تھا ـ بھارت  کی اب تک کی بندرگاہ اور ریلوے ٹریکس پر اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پابندیوں پر دی گئی چھوٹ ختم ہونے کی وجہ سے متاثر ہو سکتی ہے ـ

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر چابہار میں پیش رفت رک گئی تو بھارت کو وسطی ایشیا ئی ملکوں تک رسائی کیلیے پاکستانی راستہ یا کوئی مختلف مہنگا ذریعہ اختیار کرنا پڑے گا ـ ماہرین کا کہنا ہے کہ پابندیوں کی وجہ سے بھارتی کمپنیاں مالیاتی لین دین اور سامان کی ترسیل کے حوالے سے مسائل کا شکار ہو جائیں گی ـ تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت یورپی یونین کے ساتھ استوار سہہ فریقی تعاون کو بھی اس منصوبے کو زندہ رکھنے کیلیے استعمال کر سکتا ہے ـ البتہ امریکہ نے واضح طور پر اعلان کر دیا ہے کہ ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کیلیے چابہار منصوبے پر دی گئی چھوٹ ختم کر دی گئی ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+