بھارت کو کیا پریشان پاکستان ، سعودیہ کے نۓ دفاعی معاہدے نے
- 19, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بھارتی وزارت خزانہ کے ترجمان (رندھیر جسیوال) کے مطابق ہماری حکومت پاک ، سعودی معاہدے سے پہلے ہی آگاہ تھی ، اور معاہدے کی تکمیل کا بغور جائزہ لے رہی تھی ـ بھارتی وزارت خزانہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر دیے گۓ اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماری حکومت قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کیلیے کوئی بھی قدم اٹھانے سے گریز نہیں کرے گی ـ ایک دن قبل ہی وزیر اعظم (شہباز شریف اور سعودی ولی عہد ، وزیر اعظم محمد بن سلمان) نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں ـ معاہدے میں موجود شرائط کے مطابق کسی ایک ملک پر بیرونی حملے کو دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جاۓ گا ـ اس نۓ معاہدے سے پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان گہرے اسٹریٹجک تعلقات اور سیکیورٹی تعاون استوار کرنے کے عزم کا اظہار ہوتا ہے ـ
وسیم حسن

تبصرے