غزہ پر تازہ ترین اسرائیلی حملوں میں مسجد اور رہائشی عمارتیں تباہ
- 19, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : غزہ شہر میں اسرائیلی فوج کی بمباری سےایک مسجد سمیت کئی رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ـ صیہونی فوج کے فضائی حملوں میں صرف 24 گھنٹوں کے دوران مزید 83 فلسطینی شہید ہوگۓ ـ غزہ جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 65 ہزار سے اوپر پہنچ چکی ہے ـ سعودی عرب اور چین نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی پر زور مذمت کی ، اور فرانس اور آئرلینڈ نے بھی اسرائیلی حملوں کو نسل کشی قرار دیتے ہوۓ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے ـ دوسری جانب یورپی یونین کے کمیشن نے بھی اسرائیل پر پابندیوں کی تجاویز پیش کردیں ـ البتہ چند یورپی ممالک کی جانب سے مخالفت کی وجہ سے ان تجاویز کی منظوری کے امکانات کم نظر آ رہے ہیں ـ
وسیم حسن

تبصرے