روس کے جنگی طیارے استونیا کی حدود میں داخل
- 22, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق استونیا کا کہنا ہے کہ روس کے جنگی طیارے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ ہماری فضائی حدود میں 12 منٹ تک پرواز کرتے رہے ۔ روس کی اس حرکت سے نیٹو کو بھی مطلع کر دیا ہے ۔ دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے استونیا کی جانب سے لگاۓ گۓ الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ـ
روس کا کہنا ہے کہ ہمارے طیاروں نے تو بحیرہ بالٹک نیوٹرل حصوں میں بین الاقوامی قوانین کے مطابق اڑان بھری نہ کہ کسی ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ـ چند روز قبل ہی روس کے 20 ڈرون پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہو گۓ تھے ۔ جس کی وجہ سے پولینڈ اور استونیا جیسے نیٹو کے رکن ممالک کے ساتھ روس کی کشیدگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ـ
وسیم حسن

تبصرے