یورپی ہوائی اڈے بنے سائبر حملے کا نشانہ "ہیتھرو اور برسلز" پر پروازیں منسوخ

      نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی فراہم کردہ رپورٹس کے مطابق چیک ان اور بورڈنگ سسٹمز فراہم کرنے والے ادارے "کولز ایرو اسپیس" کے سافٹ ویئر کو سائبر حملے سے نشانہ بنایا گیا جس سے ایئر پورٹس کا الیکٹرانک سسٹم مکمل طور پر غیر فعال ہو گیا ـ ادارے کی پیرنٹ کمپنی "آر ٹی ایکس" نے حملے کی تصدیق کرتے ہوۓ بتایا کہ مخصوص ہوائی اڈوں پر مسائل کا سامنا ہے ـ البتہ اس خرابی کو جلد ہی  حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں ـ "برسلز ایئر پورٹ" حکام کے مطابق حملے کے بعد خود کار سسٹم بند ہوچکا ہے مسافروں کو مینوئل طریقے سے چیک ان اور بورڈنگ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ـ

   پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہو رہا ہے ـ "برلن ایئر پورٹ" کو بھی سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا البتہ جرمنی کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ "فینکفرٹ اور سوئزر لینڈ کا تزیورخ" مکمل طور پر محفوظ رہے ـ یورپ کی  فضائی کمپنی "ایزی جیٹ" کے مطابق اس کی پروازیں معمول کے مطابق اڑان بھر رہی ہیں البتہ دیگر بڑی کمپنیوں  کی جانب سے تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ـ ایئرپورٹس حکام نے مسافروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایئرپورٹس آنے سے قبل اپنی مطلقہ پرواز کی تصدیق کرلیا کریں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+