غزہ میں قیامت کے مناظر 24 گھنٹوں میں 87 فلسطینی شہید

     نیوز ٹوڈے : فلسطین کی سول ڈیفنس کی دی گئی رپورٹس کے مطابق "الصبرہ محلہ میں دغموش خاندان" کے ایک گھر پر اسرائیل کے فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد شہید ہو گۓ ـ صیہونی فوج نے یہ حملہ " آسٹریلیا ، بیلجئم ، کینیڈا اور برطانیہ" کی جانب سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کی ناراضگی میں کیا ـ ان تمام ممالک کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس سے قبل بڑی سیاسی ہلچل کے اثرات نظر آنے لگے ہیں ـ

   اسرائیل نےغزہ میں زمینی کارروائیوں میں بھی تیزی لاتے ہوۓ بڑی بڑی عمارتوں کو ملبے کے ڈھیرمیں تبدیل کرنا شروع کر دیا ہے ـ  گزشتہ دو ہفتوں کے دوران غزہ کی 20 بڑی عمارتیں ملیا میٹ کر دی گئیں جبکہ 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہو گۓ ـ البتہ ابھی بھی 6 لاکھ سے زائد فلسطینی غزہ میں محصور ہیں ـ غزہ جنگ کے دوران 65 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر (ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ) کا کہنا ہے کہ اس جنگ میں ان کے بھائی اور بھابھی بھی شہید ہو گۓ ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+