برطانیہ سمیت متعدد ممالک کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر نیتن یاہو کا رد عمل

     نیوز ٹوڈے : انٹرنیشل میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو) نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ میں ان رہنماؤں جو کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل پو حماس کے حملوں کے بعد فلسطین کو ریاست تسلیم کررہے ہیں ، کو دوٹوک بتا رہا ہوں کہ وہ دہشت گردی کو بڑھانے میں مدد دے رہے ہیں ـ نیتن یاہو نے کہا کہ میں آپ سب کو واضح الفاظ میں بتا رہا ہوں کہ دریاۓ اردن کے مغربی کنارے پر کوئی فلسطینی ریاست قائم نہیں رہے گی ـ

    نیتن یاہو نے کہا کہ میں امریکہ سے واپس آکر ان ممالک کو جواب دوں گا جنہوں نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرکے دہشتگردی کو فروغ دیا ہے ـ 7اکتوبر 2023 میں اسرائیل پر حماس کے حملے میں 1200 اسرائیلی ہلاک ہو گۓ تھے جبکہ 251 کو حماس کے لڑاکوں نے یرغمال بنا لیا تھا ـ جبکہ 7 اکتوبر کے بعد فلسطین پر اسرائیلی وحشتناک کارروائیوں میں وزارت صحت کے مطابق 65 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ـ جن میں زیادہ تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+