برطانیہ ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی طرح پرتگال نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کر لیا
- 22, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : نیوز ایجنسی "رائٹرز" کی رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ "ایکس" پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں برطانوی وزیر اعظم نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرکے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کیلیےدوبارہ امن کی امید اجاگر کر دی ـ رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے دیگر 140 ممالک کی طرح فلسطین کو ریاست تسلیم کرکے اسرائیل اور اس کے اتحادی ملکوں سے ناراضگی مول لے لی ـ نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں امکان ظاہر کیا گیا کہ کینیڈا اور برطانیہ کی طرح مزید کئی ممالک فلسطین کو ریاست تسلیم کر سکتے ہیں ـ
جولائی کے مہینے میں برطانوی وزیر اعظم نے اسرائیل کو الٹی میٹم دیا تھا کہ "اگر فلسطین میں جاری وحشیانہ کارروائیاں بند نہ کی گئیں ، غزہ میں امداد کی فراہمی شروع نہ کی گئی اور مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی وضاحت اور دوریاستی حل کیلیے امن کی جانب قدم نی بڑھایا گیا تو برطانیہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرلےگا " ـ نیویارک میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوۓ پرتگال کے وزیر خارجہ نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوۓ کہا یہ ہماری خارجہ پالیسی کی ایک بنیادی سوچ ہے ـ (پارو رینجل) نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی خطے میں امن کے کا پائیدار حل ہے ـ پرتگالی وزیر خارجہ نے غزہ میں جاری فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوۓ کہا کہ ان کے فلسطین کو ریاست تسلیم کرلینے سےغزہ میں جاری انسانی بحران ختم نہیں ہو سکتا ـ

تبصرے