جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ میں گورننس سے متعلق امریکی تجاویز سامنے آ گئیں
- 23, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : مغربی میڈیا کی فراہم کردہ رپورٹس کے مطابق "پاکستان ، متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب ، انڈونیشیا ، قطر ، ترکیہ ،اردن اور مصری رہنماؤں کا وفد" امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمہپ سے ملاقات کرے گا ـ رپورٹ کے مطابق امریکہ کی خواہش ہے کہ غزہ سے اسرائیلی انخلاء کیلیے عرب اور دیگر مسلم ممالک اپنی فوج بھیجیں ـ
امریکہ ، فلسطین میں اقتدار کی منتقلی کے عمل کی بحالی کے کاموں کیلیے عرب اور مسلم ممالک کی جانب سے فنڈنگ کی خواہش بھی رکھتا ہے ـ امریکی صدر اور مسلم رہنماؤں کے وفد کی ملاقات میں اسرائیلی انخلاء سے متعلق اصول اور جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ میں گورننس سے متعلقہ امور پر بات چیت کی بھی توقع کی جارہی ہے ـ ایک ایسے غزہ کی ، جس میں حماس کا کوئی عمل دخل نہ ہو ـ
وسیم حسن

تبصرے