حماس نے کیا پیش ایک اور اسرائیلی یرغمالی کے زندہ ہونے کا ثبوت
- 23, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 24 سالہ (ایلون موہل) اسرائیلی نوجوان کو حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کے دن ایک میوزیکل کنسرٹ سے واپسی پر یرغمال بنا لیا تھا ـ رپورٹ کے مطابق "سپر نووا میوزیکل کنسرٹ" سے واپسی پر حماس نے ایلون موہل کے ساتھ 3 اور اسرائیلی جوانوں کو یرغمال بنایا تھا اور انہیں غزہ لے گۓ تھے ـ 5 ستمبر کو بھی حماس نے ایلون موہل کی یرغمالی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی ـ
ایک ہی مہینے میں ایلون موہل کی یہ دوسری ویڈیو جاری ہوئی ہے جس میں سیاہ ٹی شرٹ پہنے ایلون موہل ، نیتن یاہو کو پکار تے ہوۓ یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں ـ یرغمالی نوجوان نے اپنے اہل خانہ اور دوست احباب سے بھی مطالبہ کیا کہ حکومت کے خلاف احتجاج جاری رکھیں تاکہ یرغمالیوں کی رہائی کیلیے اقدامات ہو سکیں ـ میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں پیچھے سے نیتن یاہو کی تقریر کی آواز بھی آ رہی ہے ـ "اے ایف پی" اس ویڈیو کی صداقت یا تاریخ کی تصدیق تاحال نہیں کر سکا ـ

تبصرے