امریکی صدر کو لکھے گۓ خط میں جنگ بندی کیلیے حماس نے رکھ دی بڑی شرط
- 23, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکہ کے نیوز چینل "فوکس" کی رپورٹس کے مطابق غزہ میں جنگ کے خاتمے سے متعلق حماس نے امریکی صدر کو ایک خط لکھا جس میں 60 دن کی جنگ بندی کے بدلے حماس نے نصف اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلیے رضامندی ظاہر کی ہے ـ نشریاتی ادارے نے امریکی صدر کی انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے والے ایک ذرائع کے حوالے سے اس خبر کی تصدیق کی ہے ـ بعد میں اسرائیلی اخبار (ٹائمز آف اسرائیل) نے بھی اس خبر کی تصدیق کر دی ـ رپورٹ کے مطابق حماس کا خط ابھی تک قطر کے پاس موجود ہے ۔ جاری ہفتے کے آخر تک اسے امریکی صدر تک پہنچا دیا جاۓ گا ـ
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلیے جاری کوششیں قطر نے دوحہ میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کے بعد معطل کر دی تھیں ـ 7 اکتوبر 2023 میں اسرائیل پر حملے کے دن حماس نے 251 اسرائیلیوں کو یرغمال بنا لیا تھا ، جن میں سے 48 اس وقت بھی حماس کی قید میں ہیں ۔ ایک اندازے کے مطابق ان میں سے آدھے سے زیادہ ہلاک ہو چکے ہیں تاہم باقی یرغمالیوں اور ہلاک شدگان کی لاشیں واپس لانے کیلیے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں فرانس اور سعودی عرب کی میزبانی میں اجلاس جاری ہے جس میں 6 مغربی ملک ، فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کریں گے ـ

تبصرے