غزہ کے "محلہ صابرہ" پر صیہونی فوج کی بمباری سے ایک ہی گھر کے 25 افراد شہید
- 23, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : قطری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق غزہ کے "صابرہ محلے" پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری میں تباہ ہونے والے متعدد گھروں میں ایک ہی گھر کے 25 افراد شہید ہو گۓ ـ امدادی ٹیمیں اور مقامی لوگ خالی ہاتھوں سے ملبا ہٹانے اور لوگوں کو ملبے کے نیچے سے نکالنے کی کوششیں کرتے رہے ـ موقع پر موجود افراد کے مطابق ملبے کے نیچے دبے افراد کی مسلسل آوازیں سنائی دیتی رہیں ـ امدادی کارکنان کے مطابق اسرائیلی ڈرونز امدادی کاموں میں رکاوٹ ڈالتے رہے اور فائرنگ کرتے رہے ـ
متاثرہ خاندان نے عالمی دنیا سے فوری امداد کی اپیل کی ہے ـ وسطی غزہ میں "بریج پناہ گزین کیمپ" میں قائم اقوام متحدہ کے ایک کلینک کو بھی اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے بنایا نشانہ ، جس میں 4 بچوں سمیت 7 فلسطینی شہید ہو گۓ ـ غزہ کی وزارت صحت کی دی گئی رپورٹ کے مطابق جنگ کے دوران 65 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 66 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں ـ جبکہ خوارک کی کمی کی وجہ سے 17 بچوں سمیت 440 افراد شہید ہوۓ ہیں ـ

تبصرے