افغان حکام نے دیا امریکی صدر کو کرارہ جواب

    نیوز ٹوڈے : افغان وزارت دفاع کے وزیر (محمد یعقوب) کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ بگرام بیس کی واپسی کی خواہش رکھتا ہے  تو ہم اس کےخلاف اپنی آخری سانس تک لڑنے کیلیے تیار ہیں ـ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس کے نائب (ملا تاجمیر جواد اور افغان وزارت خارجہ کے نمائندے) بھی محمد یعقوب کے بیان کی تصدیق کر چکے ہیں کہ ہم اپنی سرزمین پر کسی غیر ملکی فوج کو قدم نہیں رکھنے دیں گے ـ امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کی کہ ' اگر بگرام بیس واپس نہ کی گئی تو افغانستان کے خلاف سخت کارروائی کی جاے گی ' کے جواب میں افغان نمائندگان نے یہ بیانات جاری کیے ـ

   افغانستا ن کےچیف آف سٹاف کا بھی کہنا ہے کہ اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی کسی بھی معاہدے کے تحت کسی دوسرے ملک کے حوالے نہیں کریں گے ـ ماہرین کے مطابق بگرام ایک بڑا اسٹریٹجک فوجی اڈہ ہے جس کو دوبارہ حاصل کرنا اتنا آسان نہیں ـ اس کے حصول کیلیے جدید فوجی نظام اور ہزاروں فوجیوں کی ضرورت ہوگی جس سے ایک نئی جنگ کا آغاز ہو سکتا ہے ـ 2021 میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد بگرام بیس خالی ہو گئی تھی جس سے پورے خطے کی سیاسی اور عسکری صورتحال تبدیل ہو گئی تھی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+