اسرائیل نے مخالفین کو مذاکرات کیلیے بلا کر انہیں شہید کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے ، امیر قطر
- 24, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق قطری امیر نے اسرائیل کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوۓ کہا کہ9 ستمبر کو دوحہ میں ہوۓ فضائی حملے سے نہ صرف امن کے قیام عمل کو نقصان پہنچا بلکہ یہ سیاسی قتل وغارت پر مبنی سفارتکاری کا کھلا ثبوت بھی ہے ـ امیر قطر نے کہا کہ اس حملے میں ہمارا ایک شہری بھی شہید ہوا ۔ اسرائیل نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ مذاکرات کا جھانسہ دے کر اپنے مخالفین کو ختم کرنے کی منصوبہ بندی کرتا ہے ـ شیخ تمیم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وفد ہمارے ملک آ کر سازشیں کرتے ہیں ، مخالفین کو مذاکرات کیلیے بلا کر ان کو شہید کر دیتے ہیں ـ
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نےاپنے شہریوں کو یرغمالیوں کی رہائی کا جھانسہ دے کر غزہ کو ناقابل رہائش بنانے کی پالیسی اپنا رکھی ہے ـ قطری امیر نے مزید بتایا کہ اسرائیل "گریٹر اسرائیل "کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کیلیے جنگ کو طول دے رہا ہے ـ شیخ تمیم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی اشتعال انگیزی اور تمام مشکلات کے باوجود قطر ثالثی کی کوششیں جاری رکھے گا ، اور امریکہ اور مصر کے تعاون سے غزہ جنگ کے فوری خاتمے کی کوشش کرتا رہے گا ـ

تبصرے